برسٹل ،پنسلوانیا سلور لیک نرسنگ ہوم

پنسلوانیامیں نرسنگ ہوم کا ایک حصہ آگ اور دھماکے سے منہدم

امریکی ریاست پنسلوانیاکے نرسنگ ہوم کا ایک حصہ آگ اور دھماکے سے منہدم ہوگیا ہے۔حکام کے مطابق یہ گیس دھماکہ معلوم ہوتا ہے۔

متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

سی این این کے مطابق حادثے کے بعد حکام کا کہاتھاکہ مقامی افراد، راہگیروں اور ایسے کارکنوں کی ضرورت ہے جو بڑی عمرکے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کریں۔

برسٹل ٹاؤن شپ پولیس لیفٹیننٹ شان کاسگرو نے کہا کہ واقعے میں لوگ زخمی ہوئے ہیں، لیکن وہ اس بات سے آگاہ نہیں کہ کوئی نازک حالت میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ واضح نہیں کہ آیا نرسنگ ہوم میں موجود ہر شخص کوریسکیوکرلیاگیاہے۔

پنسلوانیا کی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کی ترجمان روتھ ملر نے میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی اطلاعات آئیں کہ لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔بکس کاؤنٹی جم اومالی نے ایک بیان میں کہا کہ عمارت کا ایک حصہ مبینہ طور پر منہدم ہو گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنسلوانیا اور نیو جرسی کی متعدد ایجنسیاں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
سلور لیک نرسنگ ہوم برسٹل ٹاؤن شپ میں واقع ہے۔

پنسلوانیا کے گورنر جوش شاپیرو نے کہا کہ انہیں معاملے پر بریفنگ دی گئی ہے اور وہ مقامی حکام سے رابطے میں ہیں۔صورت حال اب تک غیریقینی ہے، اور آس پاس کے لوگوں کو حکام کی ہدایت پر عمل کرنا چاہیے۔

متاثرہ طبی مرکز174 بستروں پر مشتمل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔