پاکستان انڈر 19 ٹیم تین ملکی سیریز اور ورلڈ کپ کے لیے زمبابوے روانہ

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم دبئی کے راستے زمبابوے کے شہر ہرارے کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔ ٹیم میں شامل تمام 15 کھلاڑی اور مینجمنٹ ممبران اسلام آباد سے دبئی پہنچے، جہاں سے اگلے مرحلے کے لیے ہرارے کی پرواز کریں گے۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم زمبابوے میں شیڈول سہ ملکی سیریز میں حصہ لے گی، جس کے بعد آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی۔ سہ ملکی سیریز میں افغانستان، زمبابوے اور پاکستان کی ٹیمیں مقابلہ کریں گی۔

 

سیریز کا آغاز 25 دسمبر سے ہو رہا ہے، جس میں پاکستان کا پہلا میچ 27 دسمبر کو افغانستان کے خلاف کھیلا جائے گا۔ قومی انڈر 19 ٹیم 29 دسمبر کو زمبابوے، 2 جنوری کو افغانستان اور 4 جنوری کو زمبابوے کے خلاف میچ کھیلے گی، جبکہ ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل 6 جنوری کو شیڈول ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔