بھارتی ریاست آسام میں مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں متعدد افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے ہیں۔ بھارتی اخبار "دی ہندو” کے مطابق مظاہرے کاربی انگ لانگ اور کھیرونی اضلاع میں زمین کے تنازع کے باعث شدت اختیار کر گئے۔
رپورٹ کے مطابق غیر مقامی افراد نے آسام کے قبائلی علاقوں میں زمینوں پر قبضہ کر لیا ہے، جس سے مقامی قبائل کے معاشی وسائل اور آبادیاتی توازن متاثر ہو رہا ہے۔ مظاہرین نے زرعی اور کاروباری زمینوں سے غیر مقامی افراد کو نکالنے کا مطالبہ کیا۔
مودی حکومت نے ہنگاموں کے پیش نظر انٹرنیٹ پر پابندی عائد کر دی اور علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا ہے تاکہ حالات پر قابو پایا جا سکے۔ انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی تعیناتی بھی بڑھا دی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos