روس کے دارالحکومت ماسکو میں 23 سے 24 دسمبر کی درمیانی رات درجہ حرارت منفی 15.7 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، جسے ماہرین موسمیات نے رواں موسم سرما کی سب سے سرد رات قرار دیا ہے۔
روسی ہائیڈرو میٹرولوجیکل سینٹر کے مطابق 22 سے 23 دسمبر کی درمیانی رات کم از کم درجہ حرارت منفی 10.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ سینٹر نے بتایا کہ آئندہ راتوں میں درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔
تاریخی ریکارڈ کے مطابق ماسکو میں 24 دسمبر 1892 کو سب سے زیادہ سردی ریکارڈ کی گئی تھی، جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 37.3 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔ گرم ترین دسمبر 2015 میں درج ہوا، جب کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos