فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

یوکرین کا روسی آئل ریفائنری پر اسٹورم شیڈو میزائلوں سے حملہ

کیف:  یوکرینی فوج نے روس کے جنوبی علاقے روستوف میں واقع نووشاختنسک آئل ریفائنری کو اسٹورم شیڈو کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد دھماکے ہوئے۔

خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق یوکرین کے جنرل اسٹاف نے ٹیلی گرام پر جاری بیان میں کہا کہ نووشاختنسک آئل ریفائنری جنوبی روس میں تیل کی مصنوعات فراہم کرنے والے بڑے مراکز میں سے ایک ہے اور یہ روسی فوج کو ایندھن کی فراہمی میں براہِ راست ملوث ہے۔

بیان کے مطابق اس حملے کا مقصد روسی فوج کی لاجسٹک سپلائی کو کمزور کرنا تھا۔ روسی حکام کی جانب سے تاحال حملے کے نقصانات کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔