تہران: ایران کے دارالحکومت تہران میں افغان سابق اعلیٰ پولیس افسر کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق افغان صوبے تخار کے سابق پولیس چیف اکرم الدین سریع کو تہران میں ان کے گھر کے قریب سر پر گولی ماری گئی۔
تہران پولیس ڈپارٹمنٹ نے افغان سابق پولیس افسر کے قتل کی باقاعدہ تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos