سیکیورٹی افسر اور حرم واقعے کے ہیرو ریان بن سعید العسیری محفوظ ہیں اورہسپتال میں صحت یاب ہو رہے ہیں۔
مکہ کی گرینڈ مسجد سیکیورٹی افسرنے اوپری منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کی کوشش کو کامیابی سے روک دیاتھا۔ افسر نے عین وقت پر مداخلت کی اور اسے تھامنے میں کامیاب ہو گیا جس کے نتیجے میں وہ شخص جانی نقصان سے بچ گیا۔
سعودی اخبار”المناطق”نے ایکس پر ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کیا ہے جس میں مذکورہ شخص کو چھلانگ لگا تے دکھایا گیا ہے۔ حرم پولیس نے افسرکے بروقت اور بہادرانہ اقدام پر ان کا شکریہ اداکرتے ہوئے ان کی کوشش کو سراہا ۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos