تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں جنگ بندی پر اتفاق

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا نے 3 روزہ مذاکرات کے بعد موجودہ پوزیشنز پر فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ معاہدے پر دونوں ملکوں کے وزرائے دفاع نے دستخط کیے ہیں۔

جنگ بندی کے تحت فوجیوں کی نقل و حرکت منجمد کر دی گئی ہے اور سرحدی علاقوں کے شہریوں کو اپنے گھروں کو واپس جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک تخریب کاری اور سائبر کرائم کے خلاف تعاون کرنے پر بھی رضا مند ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ 20 دن سے جاری جنگ میں اب تک 101 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔