ڈونلڈ ٹرمپ نے صومالی لینڈ کو آزاد ریاست تسلیم کرنے سے انکار کر دیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صومالی لینڈ کو بہ طور آزاد ریاست تسلیم کرنے کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے نیویارک پوسٹ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ وہ فی الحال ایسی کسی تجویز کی حمایت نہیں کرتے اور مختصر جواب میں کہا، ’نہیں۔‘

صدر ٹرمپ نے مزید کہا، ’کیا واقعی کوئی جانتا بھی ہے کہ صومالی لینڈ کیا ہے؟‘ واضح رہے کہ جمعہ کو اسرائیل صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا، جسے سعودی عرب نے مسترد کر دیا ہے۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے صومالی لینڈ کے ساتھ زراعت، صحت، ٹیکنالوجی اور معیشت کے شعبوں میں فوری تعاون کا اظہار کیا اور صومالی لینڈ کے صدر عبدالرحمن محمد عبدالله کو مبارک باد دی۔

صومالی لینڈ 1991 سے مؤثر خودمختاری اور نسبتاً امن و استحکام سے لطف اندوز ہے، تاہم اسے اب تک کسی اور ملک کی جانب سے باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا گیا۔ صومالیہ نے بین الاقوامی برادری کو کسی بھی ملک کی جانب سے صومالی لینڈ کی تسلیم کے خلاف متحرک کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔