جاپان میں شدید برفباری کے دوران ایک بڑے ٹریفک حادثے میں درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برفباری کے باعث شاہراہ پر پھسلن پیدا ہوئی، جس کے نتیجے میں دو ٹرک آپس میں ٹکرا گئے۔ اس ابتدائی تصادم کے بعد پیچھے سے آنے والی گاڑیاں بھی قابو نہ رکھ سکیں اور دیکھتے ہی دیکھتے مجموعی طور پر 56 گاڑیاں حادثے کا شکار ہو گئیں، جن میں سے بعض میں آگ بھی بھڑک اٹھی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ خراب موسم اور شدید پھسلن کے باعث امدادی کارروائیوں میں دشواری کا سامنا ہے۔ حادثے کے بعد سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے جبکہ زخمی ہونے والے 26 افراد کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والی خاتون کی عمر 77 سال تھی اور ان کا تعلق ٹوکیو سے بتایا جاتا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos