جدہ ائیرپورٹ پر قومی ائیر لائن کی دو فضائی میزبانیں آپس میں لڑ پڑیں

جدہ: قومی ائیر لائن کی جدہ سے ملتان جانے والی پرواز کی دو فضائی میزبانیں ڈیپارچر لاؤنج میں آپس میں لڑ پڑیں۔

ذرائع کے مطابق خواتین فضائی میزبانوں کے درمیان ہاتھا پائی کا واقعہ جدہ ائیرپورٹ کے ڈیپارچر لاؤنج میں پیش آیا، جس کے بعد قومی ائیرلائن کے افسر نے فوری طور پر بیچ بچاؤ کرایا۔ واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان نے تصدیق کی کہ یہ واقعہ 23 دسمبر کو پیش آیا اور انتظامیہ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں فضائی میزبانوں کو معطل کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔