امریکا میں شدید برفباری،ہزاروں پروازیں منسوخ،ہنگامی حالت نافذ

 امریکا: شمال مشرقی ریاستوں میں شدید برفباری کے باعث نظام زندگی متاثر ہو گیا اور ہزاروں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

نیویارک، نیوجرسی اور کنیکٹی کٹ میں سڑکیں برف کی موٹی تہہ سے ڈھک گئیں جبکہ سرد ہواؤں اور برفباری کی وجہ سے حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نیویارک کے سینٹرل پارک میں 4.3 انچ برف ریکارڈ کی گئی، جو جنوری 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

شدید موسم کے باعث فضائی آپریشن متاثر ہوا اور مختلف ایئرپورٹس پر 2100 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ نیوجرسی میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جبکہ نیشنل ویدر سروس نے نیویارک اور کنیکٹی کٹ کے لیے برفانی طوفان کی وارننگ جاری کی۔ نیویارک کے گورنر نے بھی ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے۔

حکام نے شہریوں سے کہا ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ ریسکیو اور میونسپل ادارے سڑکوں کی صفائی اور ہنگامی اقدامات میں مصروف ہیں، تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مزید برفباری حالات کو مزید مشکل بنا سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔