پاکستانی نوجوان احسن یاسین نے شیخ محمد بن زاید یوتھ کیمل ریس جیت لی۔
نجی ٹی وی کے مطابق شارجہ میں54 ویں شیخ محمد بن زاید کیمل ریسنگ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں 50 سے زائد ممالک کے نوجوانوں نے کیمل ریس میں حصہ لیا۔
18 سالہ پاکستانی نوجوان احسن یاسین نے 2 کلومیٹر کی ریس جیت کرگولڈن کیمل ٹرافی حاصل کر لی۔اس کے علاوہ احسن یاسین نے 50 ہزار درہم یعنی 38 لاکھ روپے بھی جیتے، احسن یاسین نے دو کلومیٹر کا فاصلہ 3 منٹ 47 سکینڈ میں مکمل کیا۔
آغاز پر احسن یاسین چھٹی پوزیشن پر تھے لیکن پھر دیکھتے ہی دیکھتے انہوں نے سب کوپچھاڑ دیا، انجینئرنگ کی تعلیم کے ساتھ احسن یاسین ہیریٹیج سینٹر دبئی میں ٹریننگ بھی کرتے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos