فائل فوٹو
Russian President Vladimir Putin gives a televised address to mark the one-year anniversary of the declared annexation of the Russian-controlled territories of four Ukraine's Donetsk, Luhansk, Kherson and Zaporizhzhia regions, after holding what Russian authorities called referendums that were condemned by Kyiv and governments worldwide, in Moscow, Russia, in this picture released September 30, 2023. Sputnik/Mikhail Metzel/Pool via REUTERS ATTENTION EDITORS - THIS IMAGE WAS PROVIDED BY A THIRD PARTY.

روس نے مشرقی یوکرین میں مزید 6 آبادیوں پر قبضے کا دعویٰ کر دیا

ماسکو: روس کی وزارتِ دفاع نے اتوار کے روز دعویٰ کیا ہے کہ روسی افواج نے مشرقی یوکرین میں مزید 6  علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ۔

وزارتِ دفاع کے مطابق روسی فوج نے یوکرین کے ڈونیٹسک ریجن میں واقع ہولیا ئی پولے، میرنوہراڈ، آرٹی میوکا، رودینسکے اور ویلنے جبکہ زاپوریزیا ریجن کے علاقے اسٹیپنوہرسک پر قبضہ کر لیا ۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت زمینی کارروائیوں کے دوران ہوئی تاہم خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق وہ اس دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کر سکا۔

واضح رہے کہ مشرقی یوکرین میں روس اور یوکرین کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے ، دونوں جانب سے زمینی حقائق کے حوالے سے متضاد دعوے سامنے آ رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔