فائل فوٹو
فائل فوٹو

ٹرمپ کا روسی صدر سے ’انتہائی نتیجہ خیز‘ بات چیت کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر کہا ہے کہ انھوں نےصدر زیلنسکی سے اہم ملاقات سے قبل روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ’انتہائی نتیجہ خیز‘بات چیت کی ہے۔

ٹرمپ نے لکھا کہ میں نے روس کے صدر پوتن کے ساتھ ایک اچھی اور انتہائی نتیجہ خیز ٹیلی فون کال کی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ زیلینسکی کے ساتھ ملاقات مار-اے-لاگو کے مرکزی ڈائننگ ہال میں ہوگی اور اس دوران صحافیوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

دوسری جانب کریملن نے بھی دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی اس ٹیلیفونک گفتگو کی تصدیق کی ہے۔

اس سے قبل ایک علیحدہ پوسٹ میں ٹرمپ نے اپنی انتظامیہ کے کردار کو عالمی امن قائم کرنے والا قرار دیا اور کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان حالیہ جنگ بندی کا حوالہ دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔