اقوام متحدہ میں امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں صومالی لینڈ کو اسرائیل کی جانب سے تسلیم کرنے کا دفاع کیا۔
نائب امریکی سفیر ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو سفارتی تعلقات قائم کرنے کا اتنا ہی حق حاصل ہے جتنا کہ کسی بھی دوسری خودمختار ریاست کو۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سال کے شروع میں، اس کونسل کے اراکین سمیت کئی ممالک نے ایک غیر موجود فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا یکطرفہ فیصلہ کیا تھا اور اس پر غم و غصے کے اظہار کے لیے کوئی ہنگامی اجلاس نہیں بلایا گیا۔
ان کا کہناتھاکہ اس کونسل کا مسلسل دوہرا معیار اور توجہ کی غلط سمت بین الاقوامی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے اس کے مشن سے ہٹ جاتی ہے۔
مزید پڑھیں: صومالی لینڈکو اسرائیلی فوجی اڈہ بنانے،غزہ سے فلسطینیوں کی منتقلی کابھی منصوبہ
امریکی سفیرنے کہا کہ صومالی لینڈ کے معاملے پر، ہمارے پاس صومالی لینڈ کوتسلیم کرنے کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں، پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
اسرائیل نے اس اقدام کا اعلان صومالیہ کے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے سے چند روز قبل کیا تھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos