آئی پی ایل،شیوسینا نے بنگلادیشی کرکٹر ز پرپابندی لگا دی

انتہا پسند جماعت شیوسینا نے بنگلا دیشی کرکٹرز کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت کی اجازت نہ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شیوسینا کے سربراہ نیرج سیٹھی نے کہا ہے کہ بنگلا دیشی کھلاڑی بھارت میں ہونے والے آئی پی ایل میچز میں حصہ نہیں لیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے مخالفت جاری رکھنے کی صورت میں بنگلا دیشی کھلاڑیوں پر مزید پابندیاں بھی لگائی جا سکتی ہیں۔

کھیل کی دنیا میں یہ اقدام بھارت میں کھیل اور سیاست کے امتزاج کی وجہ سے عالمی سطح پر تنقید کا سبب بن رہا ہے۔ آئی پی ایل میں بنگلا دیشی کھلاڑیوں کی شرکت پر پابندی کے فیصلے نے کھیل کے شعبے میں سیاسی اثر و رسوخ کو اجاگر کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔