معروف برطانوی باکسر انتھونی جوشوا نائیجیریا میں کار حادثے کا شکار

معروف برطانوی باکسر انتھونی جوشوا نائیجیریا میں ایک کار حادثے میں زخمی ہو گئے جبکہ ان کے دو ٹیم ممبران ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق عالمی ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن کی گاڑی نائیجیریا کے اوگون ریاست میں راستے میں کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں جوشوا کو معمولی زخم آئے اور انہیں احتیاطی طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم ہے۔

حادثے میں ان کے دو قریبی دوست اور ٹیم کے ارکان جان کی بازی ہار گئے۔ اوگون اسٹیٹ پولیس نے بتایا کہ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔ ابتدائی شواہد کے مطابق گاڑی تیز رفتاری میں اوورٹیک کرتے ہوئے بے قابو ہو گئی اور سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے جا ٹکرائی۔

نائجیریا کے صدر بولا احمد ٹینوبو نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور جوشوا و متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔