بیگم خالدہ ضیاء کے انتقال کے سوگ میں بی پی ایل کے میچز ملتوی

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم بیگم خالدہ ضیاء کے انتقال کے باعث بنگلہ دیش پریمئر لیگ (بی پی ایل) کے میچز آج کے لیے ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے اعلان کیا کہ آج ہونے والے بی پی ایل کے میچز ملتوی کر دیے گئے ہیں اور ان کے از سر نو شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بیگم خالدہ ضیاء بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیر اعظم اور بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کی سربراہ تھیں۔ ان کا انتقال دارالحکومت ڈھاکہ کے ہسپتال میں صبح 6 بجے ہوا۔ وہ طویل عرصے سے متعدد بیماریوں کا شکار تھیں اور 80 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوئیں۔

خالدہ ضیاء سابق صدر ضیاء الرحمان کی اہلیہ بھی تھیں اور ان کا نام بنگلہ دیش کی سیاست میں ایک اثر انگیز اور متنازع شخصیت کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔