بگ بیش لیگ:حارث رؤف جان لیوا حادثے سے بال بال بچ گئے

بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف ایک جان لیوا حادثے سے بال بال بچ گئے۔

گزشتہ روز بی بی ایل کے 14ویں میچ میں سڈنی تھنڈرز کے خلاف حارث رؤف نے 29 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

میچ کی پہلی اننگز کے آخری اوور کی چوتھی گیند پر ریس ٹوپلی نے ہٹ لگائی، جس کے بعد گیند ہوا میں بلند ہوگئی۔ کیچ لینے کے لیے شارٹ تھرڈ پوزیشن پر موجود حارث رؤف اور ڈیپ پوائنٹ پر موجود ہلٹن کارٹرائٹ دوڑے اور دونوں نے فل لینتھ ڈائیو لگائی۔

اس دوران دونوں کھلاڑی ایک دوسرے سے سر کے بل ٹکرانے سے بال بال بچ گئے، جسے دیکھ کر کمنٹیٹرز نے بھی اسے انتہائی خوفناک قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔