اسلام آباد: پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی آسٹریلوی لیگ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں برسبن ہیٹ کی جانب سے کھیلتے ہوئے گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔
برسبن ہیٹ نے تصدیق کی ہے کہ شاہین آفریدی نے گھٹنے کی تکلیف کے باعث ری ہیب شروع کر دیا ہے اور ٹیم کی ایڈیلیڈ واپسی پر ان کا مکمل معائنہ کیا جائے گا۔
ٹیم انتظامیہ نے بتایا ہے کہ شاہین آفریدی کل ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف میچ میں حصہ نہیں لیں گے۔ یاد رہے کہ شاہین ہفتے کے روز ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف میچ کے دوران گھٹنے میں تکلیف محسوس کر رہے تھے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos