صنعاء (صباح نیوز)یمن کے جنوبی ساحلی شہر مکلا میں سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات سے آنے والی اسلحہ بردار کھیپ پر فضائی حملہ کر دیا۔ سعودی عرب نے باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے کہ یہ اسلحہ امارات سے روانہ ہوا تھا اور یمن میں جاری تنازع کو مزید ہوا دینے کے لیے بھیجا جا رہا تھا۔
سعودی حکام کے مطابق یہ اسلحہ سدرن ٹرانزیشنل کونسل (STC) کے لیے تھا، جو جنوبی یمن میں ایک نئی ریاست "جنوبی عربیہ” کے قیام کی کوشش کر رہی ہے۔ سدرن ٹرانزیشنل کونسل نہ صرف یمن کی وحدت کے لیے خطرہ سمجھی جاتی ہے بلکہ اس کے بعض دعوے سعودی عرب کے سرحدی علاقوں تک بھی پھیلے ہوئے ہیں۔
سیاسی مبصرین کے مطابق سعودی فضائی حملہ خطے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کی واضح علامت ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک اب براہِ راست تصادم کے بجائے پراکسی جنگ کے ذریعے ایک دوسرے کے مفادات کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
اس حملے کے بعد یمن کی صورتحال مزید پیچیدہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ خلیجی خطے میں طاقت کے توازن پر بھی سنگین سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں
#Statement | Pursuant to the statement issued by the Ministry of Foreign Affairs on 25/12/2025 corresponding to 5/7/1447 regarding the Kingdom’s concerted efforts, working with the brotherly United Arab Emirates, to end and contain the escalatory steps taken by the Southern… pic.twitter.com/lTyU0gLgpf
— Foreign Ministry 🇸🇦 (@KSAmofaEN) December 30, 2025
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 5/7/1447 ہجری کو یمن میں قانونی حکومت کی بحالی کے لیے جاری مشترکہ کوششوں کے تناظر میں یہ کارروائی کی گئی۔ بیان میں کہا گیا کہ اتحادی جوائنٹ فورسز کمان کی سرکاری منظوری کے بغیر الفجیرہ کی بندرگاہ سے المکلہ کی بندرگاہ تک ہتھیاروں اور بکتر بند گاڑیوں سے لدے بحری جہازوں کی نقل و حرکت کی گئی، جو قابلِ قبول نہیں تھی۔
وزارت خارجہ کے مطابق سعودی عرب اور اتحادی افواج نے یمن کی صدارتی قیادت کونسل کے ساتھ مل کر جنوبی عبوری کونسل کی جانب سے الحمرا کے گورنر اور دیگر علاقوں میں جاری بیانات اور اقدامات کو روکنے اور ان پر قابو پانے کے لیے یہ قدم اٹھایا۔
حملے کے بعد یمن کی مجموعی صورتحال کے مزید پیچیدہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ خلیجی خطے میں طاقت کے توازن اور سعودی۔امارات تعلقات پر بھی سنگین سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos