استنبول: اسرائیل کی جانب سے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے بعد ترک صدر رجب طیب اردوغان آج استنبول میں اپنے صومالی ہم منصب حسن شیخ محمود سے ملاقات کریں گے۔
ترک ایوان صدر کے مطابق دونوں رہنما تعلقات کے تمام پہلوؤں پر غور کریں گے اور تعاون کو مزید گہرا کرنے کے اقدامات کا جائزہ لیں گے۔ یہ ملاقات اسرائیل کی جانب سے صومالی لینڈ کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے بعد ہو رہی ہے۔
اردوغان اور صومالی صدر کی مشترکہ پریس کانفرنس بھی متوقع ہے۔
ترک ایوان صدر نے کہا کہ دونوں رہنما صومالیہ کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کی تازہ صورتحال، وفاقی حکومت کے قومی اتحاد کو یقینی بنانے کے اقدامات اور علاقائی پیش رفت پر بھی بات کریں گے، تاہم اسرائیل کے فیصلے کا براہِ راست ذکر نہیں کیا گیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos