قانون توڑا تو سخت سزا ہوگی،امریکا کی بھارتی شہریوں کو کھلی وارننگ

امریکی سفارت خانے نے بھارت میں واضح وارننگ جاری کی ہے کہ جو بھی امریکی قوانین کی خلاف ورزی کرے گا، اسے سخت قانونی سزائیں بھگتنی پڑ سکتی ہیں۔ یہ الرٹ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد غیر قانونی داخلوں کو روکنا اور امریکی سرحدوں کی سکیورٹی مضبوط کرنا ہے۔

سفارت خانے نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے واشنگٹن کی قومی سرحدوں اور امریکی شہریوں کے تحفظ کے لیے امیگریشن قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وارننگ میں کہا گیا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف فوری اور سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

تازہ رپورٹس کے مطابق غیر قانونی ہجرت میں معاونت کرنے والے بھارتی ٹریول ایجنٹس پر ویزا پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ بھارتی طلبہ اور پروفیشنلز نے سخت قوانین پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور بعض افراد اپنے تعلیمی یا ملازمت کے منصوبوں پر نظر ثانی کر رہے ہیں، خاص طور پر ورک ویزا (H-1B) پر نئی پابندیاں بھارتی آئی ٹی پروفیشنلز کے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان، افغانستان، شام، میانمار اور چین سمیت دیگر ممالک کے لیے امریکی مشنز نے ایسی کوئی وارننگ جاری نہیں کی۔ واشنگٹن اور نئی دہلی کے تعلقات اس سال کشیدہ رہے ہیں، اور صدر ٹرمپ کی بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف کے بعد غیر قانونی امیگریشن کے خلاف اقدامات میں شدت آئی ہے، جس میں 2025 میں بڑے پیمانے پر ڈیپورٹیشنز اور امیگریشن قوانین کی سخت پابندیاں شامل ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔