ڈھاکا: بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
نماز جنازہ میں عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس، بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین سمیت ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان کی نمائندگی کی، مالدیپ، بھوٹان، نیپال، سری لنکن حکام کا وفد بھی تعزیت کیلیے بنگلہ دیش میں موجود ہیں۔
بنگلادیش کی پہلی خاتون وزیراعظم کو سابق صدر اور ان کے شوہر ضیا الرحمٰن کے پہلو میں قومی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔
بنگلہ دیش میں آج عام تعطیل ہے، خالدہ ضیا کے انتقال پر تین روزہ سوگ منایا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ خالدہ ضیا جگر کے عارضے سمیت مختلف امراض میں مبتلا تھیں اور کافی عرصے سے ڈھاکا کے ہسپتال میں زیر علاج تھیں تاہم گزشتہ روز وہ خالق حقیقی سے جا ملیں، وہ بنگلا دیش کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں جبکہ انہیں مسلم دنیا میں بینظیر بھٹو کے بعد دوسری خاتون وزیراعظم ہونے کا اعزاز بھی حاصل تھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos