نیویارک میں ٹائمزاسکوائرپرنئی کرسٹل بال کے ساتھ سال نوکااستقبال کرنےکی روایتی اور مشہورتقریب کی تیاری کرلی گئی ہے۔
مین ہٹن چوراہے پر نئے سال کی شروعات کا اعلان کرنے والی یہ 9ویں کنسٹی لیشن بال ہے جس کا قطر 12 اعشاریہ 5فٹ ہے اور اس کا وزن صرف 12ہزارپاؤنڈ ہے۔اس گیند میں5 ہزار280سرکلر واٹرفورڈ کرسٹل تین مختلف سائز میں ہیں 1 اعشاریہ5 انچ، 3 انچ اور 4 انچ نیز ایل ای ڈی لائٹ پکس۔اس پر موجودکرسٹلز 1999 کے بعد سے زیر استعمال گیندوں پر موجود مثلثی شکل سےالگ ہے۔
ایونٹ کے منتظمین ون ٹائمز اسکوائرکے مطابق گیندکا مقصد ماضی، حال اور مستقبل کے درمیان تعلق کا جشن مناتے ہوئے، آپس میں جڑے رہنے، مکمل ہونے اور روایت کی نمائندگی کرناہے۔
ٹائمز اسکوائرپرہرسال کی آخری شب ہزاروں کی تعدادمیں لوگ جمع ہوتے ہیں۔یہ بال ڈراپ نئے سال کی شام کی تقریبات کا ایک لازمی حصہ ہے۔
رات 11 بج کر 59 منٹ پر ایک چمکتی ہوئی گیند ایک کھمبے سےنیچے آہستگی سے سرکتی ہے، حاضرین اور لاکھوں لوگ اپنے اپنے گھر وں میں یہ منظرٹی وی پردیکھتے ہیں – 60 سے نیچے گنتی کرتے ہیں۔ آدھی رات ہوتے ہی، ہجوم آواز کی ایک زوردار گونج سے نئے سال کاخیرمقدم کرتا ہے۔
ٹائمز اسکوائر کی یہ گیند پہلی بار 1907 میں گرائی گئی تھی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos