معروف ہالی وڈ اداکار جیکی چین غزہ کی ویڈیو دیکھ کرجذباتی ہو گئے

ہالی وڈ کے معروف اداکار جیکی چین غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کی ایک ویڈیو دیکھ کر جذباتی ہو گئے۔ ویڈیو میں فلسطینی بچے کی کہانی نے اداکار کو خاص طور پر متاثر کیا، جس نے کہا کہ “ہمارے علاقے کے بچے بڑے نہیں ہوتے۔”

غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جاری بمباری اور مظالم کی وجہ سے نہ صرف بالغ افراد بلکہ بچے اور خواتین بھی محفوظ نہیں ہیں۔ عالمی میڈیا اور سوشل میڈیا پر اموات اور تباہی کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آ رہی ہیں، جو دیکھنے والوں کے دل کو جھنجھوڑ دیتی ہیں۔

جیکی چین نے ویڈیو دیکھنے کے بعد کہا کہ ہر روز کی بمباری اور دہشت لوگوں کی زندگی کو متاثر کرتی ہے، اور بچپن سے بڑھاپے تک زندہ رہنا ایک نعمت ہے۔ اداکار نے ان افراد کی ہمت کو سراہا جو انتہائی مشکل حالات کے باوجود زندہ رہنے میں کامیاب ہوئے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ عالمی برادری غزہ میں بچوں اور عام شہریوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کرے تاکہ وہ محفوظ ماحول میں بڑے ہو سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔