کابل: طالبان کی انتہا پسند سوچ اور آمرانہ پالیسیاں کئی ممالک کے لیے باعث تشویش بن گئی ہیں، جس کے نتیجے میں متعدد ممالک نے افغانستان سے اپنے سفارتی تعلقات معطل کر دیے ہیں۔
برطانیہ، ترکیہ اور ناروے کے بعد جاپان نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس کا افغان سفارت خانہ 31 جنوری 2026 سے بند ہو جائے گا۔ جاپان میں سفارت خانہ اپنی تمام سیاسی اور اقتصادی سرگرمیاں معطل کرے گا، جس کے نتیجے میں بیرون ملک افغان شہریوں کو سنگین قانونی مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔
افغان جریدے اور ماہرین کے مطابق طالبان کی آمرانہ پالیسیوں کی وجہ سے کئی ممالک نے افغانیوں کے داخلے کے قوانین سخت کر دیے ہیں۔ روس نے سیکیورٹی خدشات کے باعث افغان مزدوروں کی بھرتی روک دی ہے جبکہ امریکہ، جرمنی، پاکستان اور ایران سمیت دیگر ممالک میں افغان مہاجرین کی بے دخلی جاری ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ طالبان کی شدت پسند پالیسیاں افغانستان کو عالمی سطح پر خطرناک تنہائی کی طرف دھکیل رہی ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos