برطانیہ: ملکہ کمیلا نے بی بی سی ریڈیو کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اپنے کم عمری کے دوران پیش آنے والے ہراسانی کے واقعے کا ذکر کیا۔
ملکہ کمیلا کے مطابق جب وہ 16 یا 17 سال کی تھیں، وہ ایک دن ٹرین میں کتاب پڑھ رہی تھیں کہ ایک اجنبی شخص نے اچانک ان پر حملہ کیا اور ہراساں کرنے کی کوشش کی۔ کمیلا نے اپنی والدہ کی نصیحت یاد کرتے ہوئے حاضر دماغی کا مظاہرہ کیا اور جوتا اتار کر اس شخص کو مارا، پھر ٹرین سے اتر کر محفوظ رہیں۔
ملکہ کمیلا نے بتایا کہ یہ واقعہ کئی سال تک ان کے لیے صدمے کا باعث رہا اور اب بھی جب گھریلو تشدد یا ہراسانی کے موضوع پر بات ہوتی ہے، تو یہ یاد آ جاتا ہے جو انہیں پریشان کرتا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos