فائل فوٹو
فائل فوٹو

افغان حکومت کو جھٹکا،جاپان نے بھی افغان سفارتخانہ بند کرنے کہہ دیا

ٹوکیو : افغان حکومت کو جھٹکا، جاپان نے اہم اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق  طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغان سفارتخانوں کی بندش میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ برطانیہ، ترکیہ اور ناروے کے بعد جاپان نے بھی افغان سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کردیا۔طالبان رجیم کی غیرجمہوری اور پر تشدد پالیسیوں کے نتیجے میں افغانستان کو شدید عالمی تنہائی کا سامنا ہے۔

31 جنوری 2026 سے افغان سفارتخانے میں تمام سیاسی اور اقتصادی امور معطل کردیے جائیں گے۔کابل ٹائمز کا کہنا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم افغان شہریوں کے لیے سفارتی مشنز کی بندش ایک سنگین نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔