فائل فوٹو
فائل فوٹو

’ادلے کا بدلہ‘ افریقی ممالک مالی اور برکینا فاسو نے امریکی شہریوں پر پابندی لگادی

مغربی افریقہ کے ممالک مالی اور برکینا فاسو نے امریکی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ صدر ٹرمپ کی جانب سے دونوں ممالک کے شہریوں کے امریکہ داخلے پر پابندی کے جواب میں کیا گیا ہے۔

برکینا فاسو کے خارجہ امور کے وزیر نے کہا کہ ان کی حکومت ’باہمی تعاون کے اصول‘ پر عمل کر رہی ہے۔

مالی کی وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ فیصلہ باہمی احترام اور خودمختاری کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اُنھیں امریکہ کے اس یکطرفہ فیصلے پر افسوس ہے، جو بغیر کسی مشاورت کے کیا گیا۔

مالی اور برکینا فاسو کا یہ فیصلہ نائجر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے چند دن بعد سامنے آیا ہے کہ نائجر نے امریکی شہریوں پر اسی طرح کی سفری پابندیاں عائد کی ہیں۔

تینوں ممالک میں فوج کی حکومت ہے جس نے بغاوت کے ذریعے اقتدار پر قبضہ کیا۔

گذشتہ ماہ کے آغاز پر وائٹ ہاؤس نے مالی، برکینا فاسو اور نائجر کے علاوہ سوڈان، شام اور فلسطینی اتھارٹی کے پاسپورٹ ہولڈرز پر امریکہ داخلہ پر پابندی عائد کرتے ہوئے یکم جنوری سے اس فیصلے کے اطلاق کا اعلان کیا تھا۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ امریکی قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔