کراچی میں سڑکوں اور فٹ پاتھ کی کٹائی پر دو ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے، جس کا اطلاق تمام یوٹیلیٹی سروس فراہم کرنے والے اداروں، افراد اور ترقیاتی منصوبوں پر ہوگا۔ اس اقدام کا مقصد شہر میں غیر قانونی کھدائی کو روکنا اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا ہے۔
اس حوالے سے کمشنر کراچی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق پابندی 2 مارچ تک نافذ العمل رہے گی۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام ادارے اور منصوبے اس پابندی کے دائرہ کار میں آئیں گے۔
البتہ مقامی حکومت کے ضروری کام اور وہ کھدائیاں جن کے لیے سندھ حکومت کی باقاعدہ اجازت حاصل ہو اور ٹریفک پولیس کے طے کردہ رہنما اصولوں پر عمل کیا جائے، پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔
پابندی کے مؤثر نفاذ کے لیے شہر میں سیکشن 144 نافذ کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور مجرمانہ مقدمات درج کیے جائیں گے
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos