سردارعتیق احمدخان پی اےسی رکنیت سے مستعفی

سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر اور مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) آزاد کشمیر کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سردار عتیق احمد خان نے سپیکر قانون ساز اسمبلی کو تحریری طور پر اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔ استعفے میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں بغیر کسی پیشگی مشاورت کے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا رکن نامزد کیا گیا، جس کی بنیاد پر انہوں نے کمیٹی کی رکنیت چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

یاد رہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں نئی حکومت کے قیام کے بعد مہاجرین کی نشست سے منتخب ہونے والے ماجد خان کی قیادت میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جس میں سردار عتیق احمد خان کو بھی رکن شامل کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔