افغانستان میں شدید بارشوں سے سیلاب 17 جانیں لے گیا

موسم کی پہلی شدید بارشوں اور برف باری کے بعد افغانستان کے کئی علاقوں میں سیلاب سے کم از کم 17 افراد ہلاک اور 11 دیگر زخمی ہو گئے۔300 گھرتباہ ہوئے ہیں۔

ہرات کے گورنر کے ترجمان محمد یوسف سعیدی کے مطابق، مرنے والوں میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد شامل ہیں۔صوبہ ہرات کے ضلع کبکان میں چھت گر گئی تھی۔ ہلاک ہونے والوں میں دو بچے تھے۔

افغانستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان محمد یوسف حماد کے مطابق، شدید موسم نے وسطی، شمالی، جنوبی اور مغربی علاقوں میں روزمرہ کی زندگی کو بھی متاثر کیا۔

سیلاب نے متاثرہ اضلاع میں بنیادی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچایا، مویشی ہلاک ہوئے، اور1800خاندان متاثر ہوئے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں ٹیمیں بھیجی گئی ہیں، ضروریات کا تعین کرنے کے لیے سروے جاری ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔