ایران میں مظاہروں کے دوران اموات بڑھنے کی غیر مصدقہ اطلاعات ہیں۔ کئی علاقوں میں دھماکہ خیزمواد بھی پکڑاگیاہے۔البرز صوبے کے پولیس کمانڈر نے 14 تربیت یافتہ اور منظم دہشت گردوں کی گرفتاری اور حراست کا اعلان کیا ہے۔
بریگیڈیئر جنرل حامد ہوداوند نے کہا کہ یہ افراد دھماکہ خیز مواد اور مولوٹوف کاک ٹیل بنانے والی ورکشاپ میں تھے جب انہیں پولیس نے گرفتار کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے مزید تحقیقات کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
یہ مولوٹوف فسادیوں میں تقسیم کرنے کے لیے تھے۔ ورکشاپ سے وابستہ 14 گرفتار افراد میں سے 10 خواتین ہیں۔
یک اور مغربی شہر کرمانشاہ میں کئی ایسے لوگوں کی گرفتاریوں کی خبر دی ہے، جن پر پیٹرول بم اور پستول بنانے کا الزام ہے۔خلیجی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھاری ہتھیاروں سے لیس 2 افراد کو وسطی اور مغربی ایران میں حملہ کرنے سے قبل گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی بتایاجارہاہے کہ احتجاج کے دوران 10 مظاہرین ہلاک ہوچکے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos