وینزویلا:کراکس میں7 زوردار دھماکے،شہری خوفزدہ

کراکس: وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں یکے بعد دیگرے 7 زوردار دھماکے ہوئے، جس سے عمارتیں لرز اٹھیں اور شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

رپورٹس کے مطابق دھماکے ملٹری بیس کے قریب ہوئے اور مختلف مقامات سے فضا میں دھوئیں کے کالے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔

 

علاقے میں طیارے اور ہیلی کاپٹرز نچلی پرواز کر رہے ہیں، جبکہ حکام نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے حفاظتی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

شہریوں نے خوف و ہراس کے مناظر بیان کرتے ہوئے کہا کہ دھماکوں کی آواز اور عمارتوں کے لرزنے سے ہر طرف خوف پھیل گیا ہے۔

مزید معلومات آنے پر مزید تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔