محمد رضوان کی کپتانی خطرے میں؟

پاکستان کرکٹ بورڈ ملتان سلطانز کے انتظامی اور کرکٹ امور سونپنے کے لیے سنجیدہ غور و خوض کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کو اس ذمہ داری کے لیے اہم امیدوار سمجھا جا رہا ہے اور ابتدائی مشاورت مکمل ہو چکی ہے۔

ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کی فرنچائز سے علیحدگی کے بعد پی سی بی رواں سیزن میں ٹیم کے معاملات خود سنبھالنے کا ارادہ رکھتا ہے، جس کے لیے عبوری یا نئی انتظامیہ تشکیل دی جا سکتی ہے۔ امکان ہے کہ 8 جنوری کو اسلام آباد میں پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کی نیلامی سے قبل اس حوالے سے اعلان کر دیا جائے۔

ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی انتظامیہ کی صورت میں محمد رضوان کی کپتانی برقرار رہنے کے امکانات کم ہیں۔ دوسری جانب وسیم اکرم اسلام آباد پہنچ رہے ہیں جہاں وہ پی ایس ایل برانڈ ایمبیسڈر کے طور پر معاہدہ طے کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔