کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو سالِ نو کے موقع پر پاکستانیوں کو دیے گئے ایک بیان پر شدید عوامی ردِعمل کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انہوں نے اپنے الفاظ پر وضاحت کے ساتھ معذرت بھی کر لی۔
تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے غیر ضروری اور حد سے زیادہ کھانے سے گریز کا مشورہ دیتے ہوئے سخت الفاظ استعمال کیے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے ان پر نامناسب الفاظ کے استعمال پر شدید تنقید کی گئی۔
تنقید کے بعد ایک نئی ویڈیو منظرِ عام پر آئی جس میں وسیم اکرم نے کہا کہ اگر ان کے الفاظ سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ اس پر معذرت خواہ ہیں۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اکثر باتوں کے الفاظ پر توجہ دیتے ہیں جبکہ اصل پیغام کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔
– Koray log, I want answers!!!#StayHealthy #ExerciseDaily pic.twitter.com/AYOnUw3dfd
— Wasim Akram (@wasimakramlive) January 3, 2026
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد عوام کو صحت سے متعلق آگاہی دینا تھا اور وہ اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض اوقات سچ کڑوا ہوتا ہے، مگر اس کا مقصد اصلاح ہوتا ہے۔ آخر میں وسیم اکرم نے عوام کے لیے دعا بھی کی۔
واضح رہے کہ وسیم اکرم نے اپنے بیان میں غیر متوازن خوراک اور بے جا کھانے کے صحت پر منفی اثرات کی جانب توجہ دلانے کی کوشش کی تھی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos