فائل فوٹو
فائل فوٹو

راولپنڈی؛ گیدڑ کا ماں اور بچے پر حملہ، شدید زخمی

راولپنڈی: تحصیل کلر سیداں میں ماں اور بچے پر جنگلی جانور گیدڑ نے حملہ کر دیا جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، ریسکیو میڈیکل ٹیم نے طبی امداد دیتے ہوئے دونوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق ماں اور بچے کے چہرے اور ٹانگ پر زخم ہیں۔

واضع رہے  پانچ روز قبل بھی کلر سیداں کے نواحی علاقے چنام میں گیدڑ کے حملے کے نتیجے میں 14 سالہ طالب علم عبدالرافع جاں بحق ہو گیا تھا۔ افسوسناک واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا .

 عبدالرافع چوک پنڈوری کے ایک نجی اسکول میں جماعت نہم کا طالب علم تھا۔ وہ اسکول سے چھٹی کے بعد معمول کے مطابق پیدل اپنے گھر جا رہا تھا کہ اچانک قریبی جنگل سے نکلنے والے ایک گیدڑ نے اس پر حملہ کر دیا۔ گیدڑ کے اچانک حملے کے باعث عبدالرافع شدید زخمی ہو گیا اور اس کے جسم کے مختلف حصوں پر گہرے زخم آئے thy۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔