فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

ایبٹ آباد:سیاحتی مقامات پر برفباری دوبارہ شروع، کئی مقامات پر سڑکیں عارضی بند

ایبٹ آباد:  ضلع ایبٹ آباد کے سیاحتی مقامات پر برفباری کا سلسلہ دوبارہ شروع اور سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی شاہ رخ علی کی ہدایت پر جی ڈی اے کا عملہ ہائی الرٹ کردیا گیا، نتھیا گلی، ٹھنڈ یانی اور گلیات میں کئی مقامات پر راستے برف کے باعث عارضی طور پر بند ہو گئے۔

شاہ رخ علی نے کہا کہ ہیوی مشینری سڑکوں کی صفائی میں مصروف ہے، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد فراہم کی جا رہی ہے، بند سڑکوں کو جلد ٹریفک کے لیے بحال کیا جائے گا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ سیاحوں کی سہولت کے لیے ٹورسٹ فسیلی ٹیشن سینٹرز میں ٹورازم پولیس اور جی ڈی اے کا عملہ موجود ہے، ڈرائیور حضرات گلیات سفر کے دوران گاڑیوں کے ٹائروں پر چین کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔