فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

وینزویلا کی فوج نے ڈیلسی روڈریگیز کو عبوری صدر تسلیم کر لیا

کراکس: وینزویلا فوج نے قومی خودمختاری کیلئے مکمل آپریشنل تیاریوں کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کارروائی کے بعد ملک بھر میں فوجی الرٹ نافذ کر دیا گیا اور وینزویلا کی فوج نے ڈیلسی روڈریگیز کو عبوری صدر تسلیم کر لیا۔

وینزویلا کے وزیرِ دفاع ولادیمیر پادرینو نے سرکاری ٹیلی ویژن پر خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ فوج نے نائب صدر ڈیلسی روڈریگیز کو عبوری صدر کے طور پر اپنی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیرِ دفاع نے کہا کہ وینزویلا کی مسلح افواج ’صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کے بزدلانہ اغوا‘ کو سختی سے مسترد کرتی ہیں۔ ان کے مطابق اس واقعے میں ’صدر کے سکیورٹی عملے کے بڑے حصے، فوجی اہلکاروں اور بے گناہ شہریوں کو بے رحمی سے قتل کیا گیا۔‘

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ ایک رہائشی عمارت پر حملہ ہوا ہے جس میں کم از کم 40 افراد ہلاک ہوئے ہیں، تاہم یہ واضح نہیں کہ ہلاک ہونے والے عام شہری تھے یا فوجی اہلکار۔ بی بی سی نے ان اطلاعات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی ہے۔

وزیرِ دفاع پادرینو نے کہا کہ ’آج وینزویلا کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ کسی بھی ریاست یا حکومت کے ساتھ ہو سکتا ہے۔‘

انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ملک میں معمولاتِ زندگی دوبارہ شروع کریں اور کام، تجارت اور تعلیم کو جاری رکھیں۔

دوسری جانب وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگیز نے عبوری صدرکی ذمہ داریاں سنبھال لیں، اُنہوں نے  صدر  نکولس مادورو سے وفاداری کا اعلان بھی کر دیا۔

خیال رہے عبوری صدر ڈیلسی روڈریگیز نے پہلے خطاب میں امریکا کو شدید تنقید کا نشانہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ تاریخ اور انصاف ذمہ داروں کا احتساب کریں گے۔

علاوہ ازیں وینزویلا فوج نے قومی خود مختاری کیلئے مکمل آپریشنل تیاریوں کا اعلان کردیا جس کے بارے میں آئندہ لائحہ عمل سے آگاہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔