فائل فوٹو
فائل فوٹو

صدر ٹرمپ نے عبوری صدر ڈیلسی روڈریگیز کوسخت کارروائی کی دھمکی دیدی

واشنگٹن: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےامریکی جریدے دی اٹلانٹک سے گفتگو کرتے ہوئے وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگیز کے خلاف سخت کارروائی کی دھمکی دی ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ اگر وہ درست قدم نہیں اٹھائیں گی تو انھیں اس کی بہت بڑی قیمت چکانی پڑے گی، شاید مدورو سے بھی زیادہ۔

وینزویلا کے مستقبل پر بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’ریجیم چینج، آپ اسے جو بھی کہیں، موجودہ حالات سے بہتر ہے۔ اس سے بدتر نہیں ہو سکتا۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کی سربراہ کرسٹی نوم کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگیز کے ساتھ ملک کے انتظامی امور پر بات چیت کر رہے ہیں۔

کرسٹی نوم نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’یہ گفتگو انتہائی واضح اور براہِ راست‘ انداز میں ہو رہی ہے۔

قیادت کریں یا راستے سے ہٹ جائیں، کرسٹی نوم

امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سربراہ کرسٹی نوم کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگیز کے ساتھ ملک کے انتظامی امور پر بات چیت کر رہے ہیں۔

امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کی سربراہ کرسٹی نوم نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’یہ گفتگو انتہائی واضح اور براہِ راست‘ انداز میں ہو رہی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ’وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگیز کو یہ کہا گیا ہے کہ آپ قیادت کریں یا راستے سے ہٹ جائیں۔ ہم آپ کو امریکی اثر و رسوخ کو کمزور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔‘

مدورو کی ممکنہ حوالگی کے متعلق ایک سوال کے جواب میں نوم نے کہا کہ ’میرا خیال ہے کہ ہمیں عدالتی عمل کو دیکھنا چاہیے اور اسے مکمل ہونے دینا چاہیے۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔