بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سخت سردی،درجہ حرارت منفی سطح تک گر گیا

بلوچستان کے شمالی اضلاع میں شدید سردی کی لہر جاری ہے جہاں درجہ حرارت منفی سطح تک پہنچنے سے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ شمالی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ کوئٹہ اور دیگر بالائی اضلاع میں سرد موسم کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قلات اور زیارت میں پارہ منفی 4 ڈگری تک گر گیا ہے۔ ژوب میں کم سے کم درجہ حرارت 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب صوبے کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں موسم نسبتاً کم سرد رہا۔ سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری جبکہ تربت میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

نوکنڈی میں درجہ حرارت 3 ڈگری اور چمن میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ ساحلی علاقوں میں سردی کی شدت کم رہی جہاں گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری اور جیوانی میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران سرد اور خشک موسم برقرار رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔