وینزویلا میں پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔
ایشیائی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 0.63 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد برینٹ خام تیل 60.37 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت میں 0.70 فیصد کمی ہوئی، جس کے نتیجے میں اس کی قیمت 56.92 ڈالر فی بیرل تک آ گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وینزویلا میں حالیہ سیاسی بحران اور غیر معمولی پیش رفت نے عالمی توانائی مارکیٹ کو متاثر کیا ہے۔
رپورٹس میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ دو روز قبل ہونے والے امریکی اقدام کے بعد وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو حراست میں لے کر نیویارک منتقل کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق نکولس مادورو کو آج نیویارک کی ایک عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں ان پر منشیات اور دہشت گردی سے متعلق الزامات کے تحت قانونی کارروائی متوقع ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos