یونیورسٹی آف لاہور میں افسوسناک واقعہ،21 سالہ طالبہ نے عمارت سے چھلانگ لگا دی

یونیورسٹی آف لاہور میں ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں 21 سالہ طالبہ فاطمہ نے تعلیمی عمارت کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا دی۔

طالبہ کو فوری طور پر تشویشناک حالت میں یونیورسٹی کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فاطمہ ڈی فارم پروگرام کی طالبہ بتائی جاتی ہیں۔

چند روز قبل اسی ڈی فارم کے ایک طالب علم نے بھی اسی نوعیت کا قدم اٹھاتے ہوئے عمارت کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر جان گنوا دی تھی، جس کے بعد یہ واقعہ مزید تشویش کا باعث بن گیا ہے۔

اطلاع ملنے پر نواب ٹاؤن پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق فاطمہ حسین کا تعلق شیخوپورہ کے علاقے نارنگ منڈی سے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔