پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز 2025 کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ اور اس کے ماتحت عدالتوں کے لیے پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز 2025 کی باضابطہ منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس اور دیگر ججز نے ان نئے قواعد کی منظوری دی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یہ رولز آئین کے آرٹیکل 202 کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے منظور کیے گئے ہیں۔

پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز 18 فروری 2025 کو گزٹ آف پاکستان میں شائع کیے گئے تھے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق نئے پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز کا اطلاق 4 فروری 2025 سے ہو چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔