امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک دستخط شدہ کیپ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے جس پر لکھا ہے کہ’’ایران کو دوبارہ عظیم بنائیں‘‘، جس سے ایران کے ساتھ نئی جنگ کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ٹرمپ کے اتحادی اور خارجہ پالیسی کے ماہر گراہم نے ایکس پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے امریکہ کو اندرون اور بیرون ملک مضبوط بنایا ہے۔خدا ہمارے کمانڈر ان چیف اور ان تمام بہادر مردوں اور عورتوں کو سلامت رکھے جو ان کی ماتحتی میں خدمت انجام دے رہے ہیں، مجھے ایک امریکی ہونے پر فخر ہے۔ خدا ایران کے بہادر لوگوں کو سلامت رکھے اور ان کی حفاظت فرمائے جو ظلم کے خلاف کھڑے ہیں۔
الجزیرہ کے مطابق یہ کیپ، جو ٹرمپ کے نعرے’’امریکہ کو پھر سے عظیم بنائیں‘‘کو دوسرے مقصد سےپیش کرتی ہے، ایسا لگتا ہے کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی کی طرف اشارہ ہے۔امریکی خارجہ پالیسی کے حکام نے، جو خود کو ملکی حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے ایرانیوں کا وکیل بناکر پیش کر رہے ہیں، گذشتہ سال جون میں ملک پر اسرائیلی حملے کی توثیق کی تھی، جس میں سینکڑوں شہری مارے گئے تھے۔رپورٹ میں کہا گیاہے کہ وینزویلا میں امریکی کارروائی نے قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے کہ اگلا ہدف ایران ہو سکتا ہے۔
یہ تصویر گذشتہ روز اس وقت لی گئی جب گراہم فلوریڈا سے واشنگٹن ڈی سی تک ایئر فورس ون میں ٹرمپ کے ساتھ محو سفر تھے۔اس سے قبل گراہم نے اسی ٹوپی کے ساتھ ایک انٹرویو میں ایرانی حکومت کو گرانے کی وکالت کی تھی۔سینیٹر نے کہا تھاکہ ٹرمپ نے ملک بھر میں حکومت مخالف مظاہروں کے درمیان’’ایران کے عوام سے منہ نہیں موڑا۔لہذا میں دعا کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ 2026 وہ سال ہو جب ہم ایران کو دوبارہ عظیم بنائیں‘‘،گراہم نے ٹوپی پہنتے ہوئے فاکس نیوز کو بتایاتھا، جس پر 1979 کے اسلامی انقلاب سے پہلے کا ایرانی جھنڈا بھی ہے۔
گذشتہ روز، ٹرمپ نے اپنے انتباہ کا اعادہ کیا کہ اگر سیکورٹی فورسز نے مظاہرین کو مارا تو امریکہ ایرانی حکومت کے خلاف فوجی مداخلت کرے گا۔ایرانی حکام نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے ملک کے خلاف کسی بھی امریکی حملے کا مقابلہ کریں گے۔ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے کاراکاس میں مادورو کواغواکیے جانے کے بعد ایکس پر لکھا کہ ہم دشمن کے سامنے ہار نہیں مانیں گے۔’ہم دشمن کو گھٹنوں پر لے آ ئیں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos