راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت گاڑی والوں کو سہولت دینے کے ساتھ ریڑھی والوں اور چھابڑی والوں کے حقوق کا بھی خیال رکھے۔
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران شیخ رشید اپنے وکلا کے ہمراہ موجود تھے۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریڑھی اور چھابڑی والے اپنے روزگار کے لیے جدوجہد کرتے ہیں، مگر دیگر افراد ان کا سامان الٹ دیتے ہیں، جو ان کے لیے نقصان دہ ہے۔
سابق وزیر نے اپیل کی کہ ریڑھی والوں پر رحم کیا جائے اور حکومت صرف گاڑی والوں کے لیے سہولت فراہم نہ کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی کے خاتمے کی کوشش بھی ہونی چاہیے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos