فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

فتنہ الخوارج نے کبھی پی ٹی آئی پر حملہ کیوں نہیں کیا؟ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا  ہے کہ اے این پی ، جے یو آئی ،پیپلزپارٹی، ن لیگ پر دہشتگردوں نے حملے کئے،فتنہ الخوارج نے کبھی پی ٹی آئی پر حملہ کیوں نہیں کیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے کہاکہ یہ خود کہہ رہے ہیں ہم فتنہ الخوارج کے منظور نظر بننا چاہتے ہیں،آپ کابل سے بھیک مانگ رہے ہیں کہ ہمیں سکیورٹی دو،

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوoدری نے کہاکہ کہتے ہیں ملٹری آپریشن نہیں کرنا، دہشتگردوں کے پیروں میں بیٹھ جائیں؟فوجی آپریشن نہیں کرنا تو کیا دہشتگردو کی بیعت کرلیں؟کیا خوارجی نور ولی محسود کو صوبے کا وزیراعلیٰ بنانا ہے؟تو پھر کرنا کیا ہے، کوئی جواب نہیں یہ بس بیانیہ بنا دیتے ہیں۔ان کاکہناتھا کہ خیبرپختونخوا میں سیاسی طور پر دہشتگردی کیلئے موفق فضا موجود ہے،قوم پر واضح ہو گیا خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کہاں کھڑی ہے،خیبرپختونخوا حکومت جھوٹا بیانیہ بنا رہی ہے،خیبرپختونخوا اسمبلی میں بیٹھ کر جھوٹا بیانیہ بنایا جارہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ لوگوں کو کنفیوژ کرنے کیلئے جھوٹ بولا جارہا ہے،کہا جارہا ہے فوج معدنیات اور ڈالرز کیلئے جنگ لڑرہی ہے،فوج کیا معدنیات نکالنے کیلئے بیلچے لیکر گئی؟ڈالرز کیلئے افغان طالبان دہشتگردی کرتے ہیں، خیبرپختونخوا میں غیرقانونی کان کنی ہورہی ہے،صرف تمہارے پاس نہیں، پورے پاکستان کے پاس معدنیات ہیں، ریاست چاہتی ہے معدنیات کا فائدہ خیبرپختونخوا کے عوام کو ہو، خیبرپختونخوا کے کئی جوان ملک کی خاطر جان قربان کر چکے ہیں،آپ جوانوں کی شہادتوں کو اپنی معدنیات سے جوڑ رہے ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے کہاکہ یہ کہتے ہیں فوج واپس چلی جائے،کہاں جارہا ہے کہ ایک زمانے میں اے این پی کو بھی غیر مقبول کیاگیا،اے این پی اور دیگر سیاسی پارٹیں دہشتگردی کیخلاف کھڑی ہوئیں،خیبرپختونخوا کو دہشتگردوں کے حوالے نہیں کرنے دینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔