کراچی: اسپورٹس بلڈ اپ ایسوسی ایشن کے تحت ہپی ڈیل اسکول ناظم آباد نمبر 4 میں قائداعظم ٹرافی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں ہزاروں شائقین کی موجودگی میں ملک ترین فٹبال کلب نے شکیل بلگرامی فٹبال کلب کو 2-0 سے ہراکر فائنل ٹرافی اپنے نام کرلی۔
شاندار فائنل میچ کے مہمان خصوصی انجینئر مدنی رضا، صدر پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کراچی ڈویژن مہمان خصوصی تھے۔ دیگر مہمانوں میں اسپورٹس بلڈ اپ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری سید مبشر شاہ، عقیل بلگرامی ، وسیم عالم ، مبارک شاہ ، شاہ فیصل کلب کے نائب صدر اکرام اللہ ، جنرل سیکریٹری اسامہ خان ، سرفراز احمد اور دیگر مہمان بھی موجود تھے۔
مہمان خصوصی نے کھیل کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو ونر اور رنر ٹرافی دی۔ شاہ فیصل کلب کی جانب سے تمام مہمانوں اجرک پہنائی گئیں۔ مہمان خصوصی نے شاہ فیصل کلب کے آفیشلز کو شاندار پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos